MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اپنے حلقے کے عوام کو کبھی مایوس نہیں کرینگے،ضیا ءاللہ لانگو

0 499

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(ویب ڈیسک)صوبائی مشیر داخلہ و قبائلی امور میر ضیائاللہ لانگو نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیو نیکیشن امین الحق سے ملاقات کی ملاقات میں صوبائی مشیر داخلہ نے ضلع قلات کے عوام کو درپیش انٹرنیٹ اور موباہل سروس کے مسائل سے آگاہ کیا۔وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن امین الحق نے ضلع قلات میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس کی بحالی کو مذید تیز اور موثر بنانے کے حوالے سے کہا کہ جنوری کے اوائل میں آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کی طرف سے ایک ٹیکنیکل ٹیم ضلع قلات کا دورہ کرےگی

- Advertisement -

جہاں وہ پی ٹی سی ایل براڈ بینڈ پرائیویٹ موبائل کمپنیز کے ٹاورز اور انٹر نیٹ سروس کا مکمل اور جامع سروے کرنے کے بعد رپورٹ متعلقہ محکمے کو ارسال کریگی جس کے بعد رپورٹ کی روشنی میں مذید کاروائی عمل میں لائی جاےگی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں بلوچستان کے دور دراز علاقوں کا خیال ہے جہاں جہاں بھی ممکن ہوا بلوچستان میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس پہنچاہینگے اور مذید بہتری بھی لانے کی کوشش کرینگے۔دریں اثنا صوبائی مشیر داخلہ میر ضیائاللہ لانگو نے کہا کہ حلقہ کے عوام سے جو جو وعدے کیے ہیں ان پر عمل جاری ہے ضلع قلات میں پی ٹی سی ایل اور موباہل سروس کی بہتری سے علاقے میں مذید ترقی ہوگی

صوبائی مشیر داخلہ نے کہا کہ ہمارا مقصد حلقے کے مسائل عوام کو انکی دہلیز پر حل کرنا ہے جو وعدے حلقے کے عوام کے ساتھ میں نے کیے تھے ان وعدوں پر من و عن عمل جاری ہے۔ اسلام آباد میں وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن سے ملاقات کے دوران حلقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس کے مسائل بارے تفصیلاً آگاہ کیا جسکا انہوں نے فوری نوٹس لیتے ہوے متعلقہ حکام کو احکامات جاری کیے۔ صوبائی مشیر داخلہ و قبائلی امور میر ضیائاللہ لانگو نے کہا کہ ضلع قلات کی ترقی اور عوام کی خوشحالی ہماری ترجیحات میں سر فہرست ہیں عوام کے لیے ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کی ہے اور کرتے رہیں گے۔ اپنے حلقے کے عوام کو کبھی مایوس نہیں کرینگے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.