MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ن لیگی رہنما جاوید لطیف کا اپنے خلاف درج مقدمات پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

0 290

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے اپنے خلاف درج مقدمات پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔جاوید لطیف نے مقدمات کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر کر دی۔جاوید لطیف کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ مختلف شہروں میں دائر مقدمات کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔
اگر ٹی وی پر کچھ غلط بولا تھا تو اس پر صرف پیمرا ایکشن لے سکتا ہے، سیاسی لیڈر پر تنقید سے کریمنل مقدمات نہیں بن سکتے۔جبکہ گذشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے ٹی وی پر ریاست اور ملکی اداروں کے خلاف گفتگو کرنے کے الزام میں درج مقدمہ میں وفاقی وزیر جاوید لطیف کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر درخواست پر انھیں 10 اکتوبر کو طلب کیا تھا، جسٹس انوار الحق پنوں نے غداری کیس میں ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت کی ، جاوید لطیف کے وکیل نے کہا کہ مدعی مقدمہ کی بجائے حکومت نے رجوع کیا ہے، پنجاب حکومت نے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کے ذریعے جاوید لطیف کی ضمانت منسوخی کے لیے رجوع کر رکھا ہے،پولیس تھانہ ٹائون شپ نے منیر جمیل نامی شہری کی درخواست پر جاوید لطیف کے خلاف ریاست سے بغاوت ،غداری اور سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
اس کیس میں سیشن عدالت نے 09 جون کو جاوید لطیف کو دو، دو لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا تھا ۔ہ گزشتہ دنوں پشاور میں عمران خان کی تقاریر کو سیاق وسباق سے ہٹ کر چلانے پر بھی جاوید لطیف کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ وفاقی وزیر جاوید لطیف،وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور پی ٹی وی حکام کے خلاف مقدمہ درج ہوا۔مقدمہ پی ٹی آئی کے رکن رحمان اللہ کی درخواست پر درج کیاگیا۔رحمان بابا پولیس اسٹیشن میں درج مقدمے میں مختلف 10 دفعات شامل کی گئی ہیں۔ایف آئی آرمیں کہا گیا ہے کہ 14ستمبر کو پی ٹی وی پر ایک پریس کانفرنس کی گئی۔پریس کانفرنس کو مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کی ایما پر نشر کیا گیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.