حکومت کے آخری ہفتے شروع، تحریک انصاف نے کارکنوں کو الیکشن کی تیاری کی ہدایات جاری کر دیں
اسلام آباد (مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک عام انتخابات کی جانب بڑھ رہا ہے۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے پی ٹی آئی کارکنان کو الیکشن کی تیاری کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ملک عام انتخابات کی طرف بڑھ رہا ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ ٹیکنوکریٹ حکومت جیسی سازشیں ناکامی سے دوچار ہوں گی، عام انتخابات کے نتیجے میں عمران خان ایک مستحکم حکومت بنائیں گے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے دعویٰ کیا کہ موجودہ حکومت کے آخری ہفتے شروع ہو گئے ہیں۔
[…] نیوز) تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل میں مزید تاخیر ہونے کی صورت […]