MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان کا سوشل میڈیا بھی شاید موکلات اور جنات چلا رہے ہیں

0 243

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیراعظم عمران خان کے حق میں ٹرینڈز چلانے والوں کے حوالے سے خبر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کا سوشل میڈیا بھی شائد موکلات اور جنات چلا رہے ہیں۔

- Advertisement -

ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کی طرح اس کا سوشل میڈیا بھی شاید موکلات اور جنات چلا رہے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ ان کے جلسوں کی تصاویر خلا ء سے لی جاتی ہیں۔ایک اور ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ مینڈیٹ بھی جعلی، لیڈر بھی جعلی، بیانیہ بھی جعلی، تبدیلی بھی جعلی اور اب اکاونٹس بھی جعلی۔ شرم کرو !

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.