MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

شہری تیار رہیں! کراچی میں 30 اگست سے 2 ستمبر تک بارش، سیلاب کا خطرہ

0 39

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ کراچی میں 30 اگست سے 2 ستمبر تک بارش کا سلسلہ متوقع ہے جس کے دوران شہریوں کو اربن فلڈنگ کے خطرے سے خبردار کیا گیا ہے، محکمے نے متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کرتے ہوئے احتیاطی اقدامات اٹھانے کی ہدایت دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں 29 اگست سے 2 ستمبر تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ 30 اور 31 اگست کو پنجاب کے شمالی اور شمال مشرقی اضلاع میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

ان اضلاع میں راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، نارووال، حافظ آباد اور منڈی بہاؤالدین شامل ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کراچی میں شدید بارشوں کے دوران شہر کئی علاقوں میں دریا کا منظر پیش کرنے لگا تھا، اور متاثرہ افراد کو کشتیوں کے ذریعے نکالا گیا تھا۔

- Advertisement -

بارش اور بجلی سے متعلقہ واقعات میں 15 قیمتی جانیں ضائع ہوئیں جبکہ جزوی سیلاب نے درجنوں افراد کا روزگار بھی چھین لیا۔

200 ملی میٹر سے زائد بارش کے باعث شہر کا انفراسٹرکچر بری طرح متاثر ہوا، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئیں اور کئی علاقوں میں بارش کا پانی اور سیوریج آج بھی جمع ہے۔

بارش رکنے کے کئی دن بعد بھی شہری طویل دورانیے کی بجلی بندش کا سامنا کر رہے ہیں۔

اس صورتحال کے پیش نظر کراچی بارش الرٹ جاری کیا گیا ہے تاکہ شہری محتاط رہیں اور غیر ضروری سرگرمیوں سے گریز کریں، تاکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے محفوظ رہا جا سکے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.