سردار خادم حسین وردگ و اختر مندوخیل کا کیسکو کی بہتری میں کردار مثالی ہے،پی ٹی آئی کوئٹہ
کوئٹہ (ویب ڈیسک)سردار خادم حسین وردگ و اختر مندوخیل کا کیسکو کی بہتری میں کردار مثالی ھے انکے محنت کے بدولت 12 ارب 74 کروڑ کی ریکوری سنہرا اقدام ھے انکی ادارے کی ترقی و عوامی خدمات قابل تحسین ہے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے سیکریٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ھے
- Advertisement -
کہ کیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز بلوچستان ، چئیرمین کیسکو رزک اینڈ ریکوری سردار خادم حسین وردگ و اختر مندوخیل کی کیسکو بلوچستان کی بہتری کے لئے جدوجہد مثالی ھے جس انداز میں انہوں نے ادارے کی ترقی اوعوامی خدمات جاری رکھیں وہ قابل تحسین ہے ان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز ممبر کی تعیناتی کے بعد ادراے او عوامی خدمات میں واضح فرق دیکھا جاسکتا ہے اس سے پہلے عوام کی رسائی بہت مشکل و ادراے کی کارکردگی مایوس کن تھی
ان دونوں نے بطور بورڈ آف ڈائریکٹرز کیسکو عوامی جذبے سے سرشار ہوکر خلوص نیت سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں تمام تر مشکلات اور کم وسائل کے باوجود انہوں نے ترجئی بنیادوں پر عوام کے کیسکو کے متعلق مسائل حل کئے ہیں اس سے پہلے سیاسی بنیادوں پر میرٹ کے برعکس تعناتیون کی وجہ ادارہ تباھی کے دہانے پر پہنچ چکا تھا تاریخ میں پہلی بار اتنی ریکوری ادارے کی راہ پر گامزن ہونے کی دلیل ھے