بلوچستان کے اساتذہ کا اپ گریڈیشن اور پرموشن اب ناگزیر ہوچکا ہے عملدرآمد کروایا جائے، یوسف کاکڑ
کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)جو نیئر ایسوسی ایشن بلوچستان کے صوبائی صدر یوسف کاکڑ سیکرٹری جنرل رحمت اللہ صابر،ظفر علی بلوچ،نصیب اللہ بادئزئی مقصود احمدبلوچ اور دیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں وزیر اعلیٰ بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ عرصہ دراز سے اپنے آئینی اور قانونی حقوق 50%پرموشن کو ئٹہ اور ملک کے دیگر صوبوں کی طرح اپ گریڈیشن سے محروم رکھاہے۔
- Advertisement -
انہوں نے کہا 2006 سے منظور شدہ 50% پرموشن کوئٹہ عملدر آمد نہ ہونا کسی المیے سے کم نہیں۔محمد یوسف کاکڑ نے اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ظلم کی بات اور کیا ہوسکتی ہے کہ ملک کے دیگر صوبوں میں جونیئر کیڈر اساتذہ 14اور 16سکیل میں اپنے خدمات سرانجام دے رہے ہیں جبکہ بلوچستان کے بدقسمت اساتذہ تاحال سکیل 9 اور 14میں اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اساتذہ کے بنیادی مسائل کا حل کرنا ناگزیر ہوگیا۔بلوچستان کے چالیس 40 ہزار اساتذہ وزیر اعلیٰ بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہیں ۔کہ وہ جلد از جلد اساتذہ کے بنیادی مسائل کوحل کرنے کے احکامات صادر فرمائیں تاکہ اساتذہ میں بے چینی ختم ہو اور دوبارہ سڑکوں پر نکلنے کا موقع نہ ملیں۔