MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وزیرداخلہ راناثناء اللہ نے عمران خان کی گرفتاری کا ارادہ ظاہر کر دیا

0 205

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) وفاقی وزیر داخلہ راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کا بالکل ارادہ رکھتا ہوں۔انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چیلنج دیا کہ عمران خان بلڈ ٹیسٹ کروائیں، اس میں سے کوکین نہ نکلے تو میں استعفیٰ دے دوں گا۔راناثناء اللہ نے مزید کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کے لیے شہباز شریف کی اجازت کا پابند ہوں۔
عمران خان سڑکوں پر آئیں اس کا علاج کرکے دکھاؤں گا۔میں سمجھتا ہوں چئیرمین پی ٹی آئی کا حل نکالنا چاہئیے۔عمران خان ملک و قوم کی تباہی ہے۔دراصل یہ فتنا ہے، ووٹ کے ذریعے اسے ختم نہ کیا تو یہ ملک کو تباہ کر دے گا۔عمران خان نے ملک میں انتقام کی سیاست سے متعیشت کو تباہ کیا۔اس فتنے کا ہر صورت قلع قمع ہونا چاہئیے۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا یہ آئے اسلام آباد بند کرکے دکھائے، اس کی ایسی کی تیسی، یہ آئے سڑکوں پر اس کا وہ علاج کریں گے کہ یاد کرے گا۔

- Advertisement -

عمران خان نے ضد ، انا امیں آکر زبردستی دونوں اسمبلیاں تڑوائیں ، وزرائے اعلیٰ نہیں چاہتے تھے۔قبل ازیں رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ہماری رائے ہے کہ قومی اور صوبائی الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہئیں۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان کو ٹیریان کیس میں نااہل ہونا ہے تو اس کے ذمہ دار وہ خود ہوں گے، عمران خان نے اپنی اولاد کو کیوں چھپایا ، مسلم لیگ ن نے ان کو کہا تھا کہ توشہ خانہ کی گھڑیاں چوری کریں ۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پاکستان کے تعلقات دوست ملک سے خراب کیے، یہ سب ان کا اپنا کیا دھرا ہے، وہ کرپشن کے خلاف مہم چلا رہے تھے، خود ساتھ ساتھ گھٹیا ترین کرپشن کر رہے تھے، اگر وہ میرٹ پر قانون کے مطابق نااہل ہوتے ہیں تو ان کو بالکل ہونا چاہیے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.