MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان آج بھی عدالت میں پیش نہیں ہوں گے

0 204

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان کو عدالت میں پیش ہوئے بغیر ضمانت دینے سے انکار کر تے ہوئے ریمارکس دیئے کہ حفاظتی ضمانت میں ملزم کی پیشی ضروری ہے، زیادہ مسئلہ ہے تو ایمبولینس میں آجائیں، قانون سب کے لئے برابر ہے،اگر حفاظتی ضمانت چاہئے تو درخواست گزار لیکر آئیں۔
تاہم سابق وزیراعطم اور چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان آج بھی عدالت میں پیش نہیں ہوں گے ۔۔پی ٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق عمران خان کے لیے فی الحال چلنا خطرناک ہے۔گذشتہ روز اسلام آباد کی انسداد دہشت گری عدالت سے ضمانت مسترد ہونے کے بعد عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے سماعت کی، لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت آج تک ملتوی کرتے ہوئے عمران خان کو پیش ہونے کیلئے کل صبح 9 بجے تک کی مہلت دی تھی، دوران سماعت پی ٹی آئی کے وکلاء عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ عمران خان عدالت آنا چاہتے ہیں تاہم ڈاکٹرز نے انہیں زخمی ٹانگ موو کرنے سے منع کیا ہے، ڈاکٹرز سے مشورہ کیا تو انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کو سفر سے روک دیا کیوں کہ ان کی صحت کے مسائل ہیں اس لیے وہ پیش نہیں ہوسکتے۔
جس پر جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیے کہ ٹی وی میں روز دیکھتا ہوں عمران خان ٹھیک نظر آرہے ہوتے ہیں، آپ کو فیور دیتا ہوں کل صبح عمران خان کو عدالت میں پیش کردیں، مگر وکیل صاحب آپ انہیں پیش کرنے کا بیان حلفی بھی دیں گے، کیوں کہ قانون سب کیلئے برابر ہے اور ضمانت کیلئے پیش ہونا لازم ہے، قانون کے مطابق حفاظتی ضمانت میں ملزم کی پیشی ضروری ہے، زیادہ طبی مسئلہ ہے تو ایمبولینس میں آجائیں، اصولی طور پر درخواست خارج کردینی چاہیئے لیکن پھر بھی رعایت دے رہا ہوں۔
ادھر سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ عمران خان کا عدالت میں حفاظتی ضمانت کیلئے خود جانا ممکن نہیں ہے، ڈاکٹروں سے بھی مشاورت کی ہے ان کا بھی کہنا ہے کہ عمران خان کی ٹانگ کی حالت ابھی ایسی نہیں ہے کہ وہ کہیں جاسکیں، عمران خان عدالتوں میں پیش ہونے سے گھبراتے نہیں ہیں، ابھی صرف ان کا میڈیکل ایشو ہے، جیسے ہی ٹانگ ٹھیک ہوجائے گی وہ عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کریں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.