MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

زمان پارک اور اطراف کے علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی

0 225

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) لاہور اور اسلام آباد پولیس کی جانب سےعمران خان کی گرفتاری کیلئے مشترکہ آپریشن جاری ہے ۔ پولیس کی راہ میں کارکنان رکاوٹ بن کر کھڑے ہیں ۔ پولیس کی جانب سے بھی آنسو گیس کی شدید شیلنگ کی جا رہی ہے ۔

- Advertisement -

انتظامیہ نے زمان پارک اور اطراف میں انٹر نیٹ سروس بندکردی ہے۔ دوسری جانب پولیس کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوششیں جاری ہیں، پولیس کی جانب سے زمان پارک کے باہر لگ کیمپ اکھاڑ دیے گئے ہیں جبکہ آنسو گیس کی شیلنگ جاری ے ۔ اس حوالے سے ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں پولیس اہلکاروں اور پی ٹی آئی کارکنوں میں دست بدست لڑائی کی صورتحال دیکھی جا سکتی ہے ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس نے اچانک کیمپ پر حملہ کیا اور لاٹھی چارج کر کے لوگوں کو منتشر کیا لیکن اگلے ہی لمحے تمام پی ٹی آئی کارکنا اکٹھے ہو گئے اور پولیس پر ڈنڈے پرسانا شروع کر دیے جس پر پولیس اہلکار وہاں سے فرار ہو گئے ، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کارکنوں کے ہاتھوں میں پتھر اٹھائے ہوئے ہیں ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.