MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پی آئی اے کا سعودی عرب کے ایک اور شہر کیلئے پروازیں شروع کرنے کا اعلان

0 318

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے)نے سعودی عرب کیلئے فلائٹ آپریشن میں وسعت کا فیصلہ کیا ہے۔پی آئی اے نے سعودی عرب کے ایک اور شہر القسیم کیلئے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی لاہور سے القسیم شہر کیلئے پہلی پرواز 29 مارچ کو روانہ ہوگی، پی آئی اے لاہور اور القسیم کے درمیان ہفتہ وار 2 پروازیں چلائے گی۔ترجمان پی آئی اے نے تصدیق کی ہے کہ القسیم اور لاہور کے درمیان ہر ہفتے، منگل اور بدھ کے درمیان پروازیں چلیں گی، سعودی عرب کے شہر القسیم کیلئے پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کیلئے پی آئی اے انتظامیہ کو درخواست کی تھی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.