MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان! باہرنکلو عوام آپ کا انتظار کررہی ہے، شیخ رشید

1 307

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ٹیکسلا (مسائل نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی پی ڈی ایم اور مہنگائی کے خلاف لڑ رہے ہیں، آج پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ حکومت وہ ہوتی ہے جو لوگوں کے دلوں پر ہو، آج بھی ملک کا وزیراعظم عمران خان ہے۔انہوں نے کہا کہ اللہ کی شان ہے کہ آج سارا پاکستان عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے۔

- Advertisement -

انہوںنے کہاکہ میرا ایجوکیشن میں بھی بڑا تجربہ ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سامراج سے لڑ رہے ہیں، سپرپاور سے لڑرہے ہیں، عمران خان! باہرنکلو عوام آپ کا انتظار کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پی ڈی ایم اور مہنگائی کے خلاف لڑرہے ہیں، پہلے کبھی بھی اتنی عوام کو نہیں دیکھا، فتح اللہ کے پاس ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ یہ طاقت اور مقبولیت سب اللہ نے عمران خان کو دی ہے، بلاول بھٹو سیلاب متاثرین کو چھوڑ کربیرونی دورے کررہے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد(مسائل نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی حکومت کے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.