MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی جج ہمایوں دلاور کے خلاف دائر درخواست خارج کردی

0 49

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی جانب سے جج ہمایوں دلاور خان کے خلاف دائر درخواست کو عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دیا ہے۔

جسٹس اعظم خان نے منگل کو کیس کی سماعت کی اور قرار دیا کہ چونکہ درخواست گزار کی جانب سے مزید پیروی نہیں کی گئی، اس لیے یہ درخواست خارج کی جاتی ہے۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے 2023 میں یہ مؤقف اپناتے ہوئے درخواست دائر کی تھی کہ ٹرائل کورٹ کے جج ہمایوں دلاور نے ان کے خلاف فیس بک پر مبینہ پوسٹس کیں، جو تعصب کا مظہر ہیں، اس لیے ان کے فیصلے پر نظرِ ثانی کی جائے۔

جج ہمایوں دلاور نے الیکشن کمیشن کے ریفرنس پر توشہ خانہ فوجداری کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنائی تھی۔

درخواست میں مزید کہا گیا تھا کہ جج کے جانبدارانہ رویے کے باعث انہیں توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت سے الگ کیا جائے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.