گرفتاری سے قبل ملزم کو آگاہ کرنے کا لاہور ہائیکورٹ کا حکم خلاف قانون قرار
اسلام آباد(مسائل نیوز) سپریم کورٹ نے گرفتاری سے قبل ملزم کو آگاہ کرنے کا لاہور ہائی کورٹ کا حکم خلاف قانون قرار دے دیا۔
- Advertisement -
مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کو گرفتاری سے قبل آگاہ کرنے کے لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے خلاف نیب کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے نیب کیس میں گرفتاری سے قبل آگاہ کرنے کا لاہور ہائیکورٹ کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت عظمی نے قرار دیا کہ گرفتاری سے قبل ملزم کو آگاہ کرنے کی قانون میں کوئی شرط نہیں ہے۔ گرفتاری سے قبل آگاہ کرنے کا لاہور ہائیکورٹ کا حکم خلاف قانون ہے۔ حمزہ شہباز کو گرفتاری سے 10 دن قبل آگاہ کرنے کا حکم عدالتی نظیر کے طور پر استعمال نہ کیا جائے۔ عدالت نے لاہور ہائیکورٹ کا حکم غیر موثر ہونے کی بنیاد پر کیس نمٹا دیا۔واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کو صاف پانی،رمضان شوگر ملز اور آمد سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتاری سے قبل آگاہ کرنے کا حکم دیا تھا۔
[…] نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے 50 کروڑ روپے کی مالیت سے کم نیب کیسز میں گرفتار […]
[…] (مسائل نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کے ہتک عزت دعویٰ میں دفاع کا حق ختم کرنے […]
[…] نیوز) لاہور کے بعض نجی تعلیمی اداروںنے لاہور ہائیکورٹ کے حکم جاری کیے گئے محکمہ تعلیم کے احکامات ماننے سے […]
[…] (مسائل نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل کیخلاف دائر درخواست پر […]
[…] آباد (مسائل نیوز)لاہور ہائیکورٹ میں چودھری پرویز الہٰی کو وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے […]
[…] (مسائل نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے سبب تعلیمی اداروں کی چھٹیاں مزید بڑھانے کا […]