MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ریلوے اراضی سے تجاوزات کا خاتمہ، سرکلر ریلوے پر کام تیز کیا جائیگا،وزیر ریلوے

2 317

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ کراچی کی ترقی کے لیے وفاق ٹرانسفارمیشن پلان پر کام کررہا ہے جب کہ اس پلان کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور گورنر سندھ عمران اسماعیل دیکھ رہے ہیں۔کراچی میں کینٹ اسٹیشن پر سیلانی ویلفیئر کے تعاون سے قائم آر او پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو وفاقی وزیرریلوے اعظم سواتی نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلولے پر کام کو تیز کیا جائے گا،

- Advertisement -

ریلوے کی اراضی سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا۔ اس موقع پر سیلانی ٹرسٹ کے سربراہ مولانا بشیر فاروقی بھی موجود تھے۔وفاقی وزیرریلوے اعظم سواتی نے کہا کہ میں بشیر فاروقی صاحب اور ان کے ٹرسٹ کا مشکور ہوں کہ انھوں نے اسٹیشن پر آر او پلانٹ لگایا اس سے مسافروں کو صاف پینے کا پانی ملے گا۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے چھوٹے طبقے کو اوپر اٹھانا ہے۔ جو اللہ کی مخلوق کو سینے سے لگا تا ہے اللہ ان کو ترقی دیتے ہیں۔اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ آج قلی کی آزادی کا دن ہے اج سے قلی سے پیسے نہیں لیں گے۔اس حوالے سے کوئی ٹھیکہ نہیں ہوگا۔ریلوے ان کا کوئی پیسے نہیں لے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.