گوادر(ویب ڈیسک)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدس بزنجو نے کہا ہے کہ گوادر بلوچستان کی شہہ رگ اور صوبے کی ترقی کا بنیادی زینہ ہے حکومت بلوچستان کی ترجیحات میں گوادر کی ترقی سرفہرست ہے گوادر کی ماسٹر پلاننگ کے بعد شہر کے ترقیاتی عمل کی باقاعدہ منصوبہ بندی کی جارہی ہے
- Advertisement -
تاکہ گوادر کو مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ جدید سہولیات سے مزین شہر بنایا جاسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ گوادر کے موقع پر مختلف شعبہ ہا زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا ہے رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی چیف سیکریٹری مطہر نیاز رانا کمشنر مکران ڈی جی جی ڈی اے ڈپٹی کمشنر اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے
وزیراعلیٰ نے کہا کہ گوادر کی ترقی کے اقدامات کا آغاز ہو چکا ہے اور گوادر کی ترقی کی سمت کا تعین کر دیا گیاہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوامی مسائل کے ترجیح بنیادو ں پر حل اور شہری نظام کی بہتری کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ملافاضل چوک اولڈ سٹی سمیت گوادر شہر کی ترقی کیلئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے