MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حافظ حسین احمد دوبارہ جے یو آئی ف کا حصہ بن گئے

0 359

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) سینیئر سیاستدان حافظ حسین احمد دوبارہ جمعیت علمائے اسلام ف کا حصہ بن گئے۔حافظ حسین احمد کی مولانا فضل الرحمان سے کوئٹہ میں ملاقات ہوئی ہے جس میں انہوں نے دوبارہ جےیوآئی میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔حافظ حسین احمد کو دو سال قبل جے یو آئی ف نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر پارٹی سے نکال دیا تھا۔
حافظ حسین احمد غیر مشروط طور پر جے یو آئی میں شامل ہوئے۔ حافظ حسین احمد جے یو آئی کے ٹکٹ پر دو بار رکن قومی اسمبلی اور ایک بار سینیٹر منتخب ہو چکے ہیں۔
۔ حافظ حسین احمد کے کچھ ماہ قبل پارٹی سے اختلافات شروع ہوئے تھے جس کے بعد انہوں میڈیا پر بیانات بھی دئیے۔سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک اعدم اعتماد آنے سے قبل ایک بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ زرداری اور ’امپائر‘ آخر پر حیرت انگیز سرپرائز دے سکتے ہیں اس سرپرائز سے ’مال والا‘ اور ’مولانا ‘ دونوں کے ساتھ ایک اور ہاتھ ہو سکتا ہے۔
دنیا کی تاریخ میں موجودہ مارچ وہ پہلا مہینہ ہے جس میں اتنے سارے مارچ ہونگے آخر میں زرداری اور امپائر ایک حیرت انگیز سرپرائز دے سکتے ہیں جس سے ’’مال والا‘‘ اور ’’مولانا ‘‘ دونوں کے ساتھ ایک اور ’’ہاتھ‘‘ ہو سکتا ہے ۔حکمران الیون اپنی ٹیم کو پارلیمان گراونڈ میں اتارنے سے بھی خائف نظر آرہی ہے اور مزید ستم ظریفی یہ کہ آصف علی زرداری اپنے ارکان پارلیمنٹ کو آرٹیکل 63کے تحت ووٹ دینے کے لیے بلارہے ہیں جبکہ عمران خان نیازی اسی آرٹیکل 63کے تحت اپنے اراکان کو پارلیمنٹ جانے سے روک رہے ہیں اس سے واضح ہوتا ہے کہ عدم اعتماد کا سامنا کرنے والے اورعدم اعتماد لانے والے دونوں کا اپنے ارکان پارلیمنٹ پر بھی مکمل طور پر اعتماد نہیں ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.