کوئٹہ (ویب ڈیسک) وزیرا علیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے صوبائی وزراءنے ملاقات کی اس موقع پر صوبائی وزراءکی جانب سے وزیرا علیٰ کو اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی اور عوامی مسائل کے حل کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی صوبائی وزراءنے بتایا کہ وزیرا علیٰ کی جانب سے دی گئی گائڈلائن کے مطابق عوامی مسائل کے حل کو یقینی بنایا جا رہاہے وزراءسے چیت کرتے ہو ئے وزیراعلیٰ کاکہنا تھا کہ عوام کی خدمت ہی ہمارا نصب العین ہونا چا ہئیے عوام نے ہم پر اعتماد کرتے ہو ئے اپنی نمائندگی کا حق دیا ہے عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کے لئے ہمیں خلوص نیت سے کام کرنا ہو گا
- Advertisement -
وزیرا علیٰ نے کہا کہ صوبے میں تبدیلی لانے کا مقصد اچھی اور مثالی طرز حکمرانی کا قیام ہے ہم بہتر کارکردگی دکھا کر عوام کا حکومت اور اداروں پر عوام کا اعتماد بحال کرینگے وزیرا علیٰ نے کہا کہ کابینہ کے اراکین میرے دست و بازو ہیں موثر حکمت عملی اور ٹیم ورک کے زریعہ عوامی مسائل کے حل اور صوبے کی متوازن ترقی کو یقینی بنائیں گے انہوں نے کہا کہ وعدوں،دعوو¿ں اور بیانات کی بجا ئے عمل پر یقین رکھتے ہیں ملاقات میں صوبے کے وسائل اور عوام کے حقوق کا تحفظ ہر صورت یقینی بنانے کے عزم کا اظہارکیا گیا
جبکہ بعض حلقوں اور عناصر کی جانب سے حکومت پر بلاجواز تنقید اور منفی پروپیگنڈہ کی مزمت کرتے ہو ئے کہا گیا کہ حکومت کی کارکردگی ترقی مخالف عناصر کو برداشت نہیں ہو رہی ہے اپنے دور حکومت کی ناکام پالیسیوں کی خفت مٹانے کے لئے حکومت پر تنقید سے عوام کو متاثر نہیں کیا جاسکتا ہے ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ صوبے اور عوام کے مفادات کے خلاف کئے جانے والے پراپیگنڈہ کا موثر جواب دیا جائے گاوزیرا علیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں صوبا ئی وزراءسید احسان شاہ،میر نصیب اللہ مری،نور محمد دمڑ،میر سکندر عمرانی اور پارلیمانی سیکریٹری ملک نعیم بازئی شامل تھے۔