MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اگر آج عمران خان کی حکومت ہوتی تو ٹیکس ملا کر بھی پٹرول 180 روپے کا ہوتا

0 214

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) پی ٹی آئی رہنما مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ اگر آج عمران خان کی حکومت ہوتی تو پٹرول 180 روپے کا ہوتا۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ابھی خبر آئی ہے ڈالر تاریخ کی نچلی سطح 240 روپے عبور کر گیا ہے۔ جب سے یہ حکومت آئی ہے روپیہ اپنی قدر 60 روپے کھو چکا ہے۔دوسری طرف پٹرول 1.45 روپے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا۔
مزمل اسلم نے کہا کہ سب برائی کی جڑ روپے کی قیمت ہے۔ اگر آج عمران خان کی حکومت ہوتی اور 30 روپے ٹیکس بھی شامل کر لیتے تو 180 روپے ہوتا۔خیال رہے کہ حکومت نے پیٹرول مہنگا،مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل سستا کر دیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 45 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے- وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا، مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 30 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق پیڑول کی نئی قیمت 237 روپے 43 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 245 روپے 43 پیسے برقرار رہے گی، مٹی تیل کی قیمت 202 روپے 2 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 197 روپے 28 پیسے فی لیٹرہوگئی۔ وزارت خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے کردیا گیا ہے- واضح رہے کہ حکومت فی لیٹر پٹرول پر 63 روپے سے زائد ٹیکس وصول کرنے لگی، پٹرول کی اصل قیمت خرید 172 روپے 81 پیسے ہونے کا انکشاف، صرف پٹرول پر عائد ٹیکس سے حکومت ماہانہ 55 ارب روپے سے زائد کمانے لگی۔
دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق اس وقت پٹرول کی اصل قیمت خرید 172 روپے 81 پیسے فی لٹر ہے تاہم یہ پٹرول عوام کو 237 روپے 43 پیسے میں مل رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پٹرول پر37 روپے 50 پیسے لیوی، 4 روپے 76 پیسے فریٹ مارجن، 3 روپے 68 پیسے ڈسٹرکٹ مارجن اور 7 روپے فی لٹر ڈیلرز مارجن کی مد میں عوام سے وصول کیے جا رہے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.