MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

نااہل ، نالائق اور کرپٹ کون ہے؟ حامد میر نے شہبازشریف کا پرانا ٹوئٹ شیئرکرتے ہوئے سوال پوچھ لیا

1 207

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) حکومت کی موجودہ کارکردگی اور مہنگائی کی وجہ سے عوام مایوس دکھائی دیتے ہیں، ایسے میں سینئر صحافی حامد میر نے بھی وزیراعظم شہبازشریف کا پرانا ٹوئیٹ شیئرکرتے ہوئے سوال پوچھ لیا ہے کہ “نااہل ، نالائق اور کرپٹ کون ہے؟”۔

- Advertisement -

سینئر صحافی شہبازشریف کا وہ ٹوئیٹ شیئرکررہے تھے جس میں انہوں نے گزشتہ سال جنوری میں اس وقت کی حکومت کو کہا تھا کہ ” پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 3 روپے مزید اضافہ سراسر ظلم اور غریب عوام کا معاشی قتل ہے، عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہونے پرعوام کو ریلیف نہیں دیا گیا تھا لیکن اضافے پر خوب پھرتی دکھائی جاتی ہے”۔اپنے بیان کو جاری رکھتے ہوئے شہبازشریف مزید لکھتے ہیں کہ ” نااہلی، نالائقی اور کرپشن میں ڈوبی حکومت عوام کو مہنگائی کی دلدل میں ڈبو چکی ہے”۔شہبازشریف کے اس بیان پر اب حامد میر نے سوال اٹھایا ہے کہ ” نااہل ، نالائق اور کرپٹ کون ہے”۔ان کے اس سوال پر ایک صارف نے لکھا کہ “جناب یہ آپ کی سپورٹ کے ساتھ ہی ممکن ہوا کہ آج یہ تخت پر بیٹھے ہیں۔ آپ جیسے اور بھی بہت سے صحافیوں نے ان کا ساتھ دیا اور ملک کو آج ایک ایسی جگہ لاکر کھڑا کیا کہ ایک غریب آدمی میں کسی چیز کو خریدنے کی بجائے مرنے کا سوچ رہا ہے”۔نوید پیرزادہ کا کہناتھاکہ جو آئی ایم ایف سے معاہدہ کرگئے ہیں۔اقبال حیدر کاکہناتھاکہ مجھے حیرانگی ہوتی ھے جب اپ جیسے سمجھدار لوگ بھی ایسی ٹوئیٹ کرتے ہیں، آپ بخوبی واقف ہیں ملک کی اس حالت کا ذمہ دار کون ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد(مسائل نیوز)سینئر صحافی ، اینکر پرسن اور کالم نگار حامد میر اپنے آج کے کالم میں لکھتے ہیں کہ یہ اس زمانے کی بات ہے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.