جمعیت علما اسلام ملک گیر بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کریگی،مولانا واسع
بسیمہ (ویب ڈیسک )جمعیت علما اسلام سیاہوزئی یونٹ کے امیر رحیم بخش عیسی زئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعیت علما اسلام ملک گیر بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کریں گی موجودہ نااہل مسلط شدہ حکمرانوں نے ملکی معیشت ملکی استحکام کو کمزور کردیا ہے جمعیت علمائے اسلام بلوچستان میں صوبائی امیر مولانا عبد الواسع ضلعی امیر مولانا عبدالرحمن رفیق کی قیادت میں ایک مضبوط قوت بن چکی ہے
- Advertisement -
کارکن ووٹ کے اندراج کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر توانائیاں کو بروئے کار لائے ووٹ کے ذریعے عوام دشمن قوتوں کو مسترد کردینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جمعیت علما اسلام پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی و مذہبی قوت ہے جمعیت علما اسلام نے ہمیشہ ہر دور میں وطن عزیز کی نظریاتی سرحدات کی حفاظت اور استحکام کیلئے جنگ لڑیں ہے
حکومتی ترجمان مغربی آقاں کے خوشنودی حاصل کرنے کے لئے جمعیت علما اسلام اور قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی خلاف زبان درازی کررہے ہیں جمعیت علمائے اسلام ایک محب وطن اور خدمت خلق سے سرشار جماعت ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام نے ہمیشہ ملک اور صوبے کے استحکام اور ترقی خوشحالی کے لئے پارلیمنٹ کی اندر و باہر موثر انداز میں آواز اٹھائی ہے انہوں نے کہا کہ ملک اور صوبہ بلوچستان کو ترقیاتی یافتہ بنانے کے لئے صالح قیادت کی ضرورت ہے وہ قیا دت جمعیت علما اسلام ہی فراہم کرسکتی ہے انہوں نے کہا کہ قوم کی نظریں جمعیت علما اسلام پر مرکوز ہے جمعیت ہی حقیقی معنوں میں اپوزیشن کا کردار ادا کررہی ہے ۔