MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

قائم مقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی کالسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچرل واٹر اینڈ میرین سائنسز کا دورہ

0 242

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اوتھل (مسائل نیوز) گورنر بلوچستان،چانسلر آف لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر اینڈ واٹر میرین سائنسز لسبیلہ میر جان محمد خان جمالی نے لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر واٹر اینڈ میرین سائنسز کا دورہ کیا۔ جہاں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر دوست محمد بلوچ، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر جلال فیض، رجسٹرار ڈاکٹر احمد نواز کھوسہ ودیگر نے استقبال کیا۔اس موقع پر پولیس کے دستے نے گورنر بلوچستان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ ڈپٹی کمشنر لسبیلہ مراد خان کا سی اور ا یس پی لسبیلہ سمیت دیگر اہلکار بھی موجود تھے۔ گورنر نے نئی تعمیر شدہ سینٹ ہال کا افتتاح بھی کیا۔گورنر بلوچستان نے یونیورسٹی کے سینٹ اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر دوست محمد بلوچ نے گورنر بلوچستان کو تعلیمی سرگرمیوں سمیت دیگر معاملات پر تفصیل کے ساتھ بریفنگ دی، اجلاس میں بلوچستان ہائی کورٹ کے جج جسٹس نذیر احمد لانگو،سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر رخسانہ جبین، گورنر بلوچستان کے پرنسپل سیکریٹری عبدالناصر دوتانی،بیوٹمز کے پروفیسرز ڈاکٹر فیصل احمد خان،ڈاکٹر ایاز احمد ملغانی، سابق سیکریٹری عبدالسلام بلوچ،پرو وائس چانسلر ڈاکٹر جلال فیض،رجسٹرار ڈاکٹر احمد نواز کھوسہ،فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کے ڈین ڈاکٹر نصراللہ بنگلزئی، فیکلٹی آف میرین سائنسز کے ڈین ڈاکٹر محمد اسلم بزدار،ایڈیشنل ٹریڑرر کامران سعید،اورک کے ڈائریکٹر ڈاکٹر امداد اللہ بلوچ،کیو ای سی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عمران رشید،فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کے پروفیسر ڈاکٹر اسماء بابر سمیت دیگر موجود تھے جبکہ سیکریٹری پروسیکیوشن غلام علی بلوچ اور سیکریٹری کالجز ہائر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن حافظ عبدالماجد بذریعہ آن لائن اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں یونیورسٹی کے سالانہ بجٹ،رولز اور ریگولیشز سمیت دیگر امور زیر بحث رہے علاوہ ازیں جا معہ کو اپنے وسائل پیدا کرنے کے لیے مختلف تجاویز بھی پیش کی گئیں۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.