MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچستان کے سیاحتی مقامات دنیا بھر کے سیاحوں کے لئے کشش کا باعث ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان

0 266

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان کے سیاحتی مقامات دنیا بھر کے سیاحوں کے لئے کشش کا باعث ہیں صوبہ نہ صرف قدرتی حسن رکھتا ہے بلکہ یہاں قدیم تہذیبوں اور تاریخی عمارتوں کے آثار بھی ملتے ہیں عالمی یوم سیاحت کی مناسبت سے اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دنیا بھر میں سیاحت ایک صنعت کا درجہ اختیار کر چکی ہے اور ہمیں بھی سیاحت کے فروغ اور صوبے کے سیاحتی مقامات کو بھرپور انداز سے اجاگر کرنے کی ضرورت ہے صوبے کے سنگلاخ پہاڑوں اور ساحلوں میں بے پناہ خوبصورت سیاحتی مقامات موجود ہیں بلوچستان کا ہنگول نیشنل پارک جو نہ صرف صوبے کیلئے خوبصورتی کی علامت ہے بلکہ یہاں موجود جنگلی حیات بھی دنیا بھر میں نایاب تصور کی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت سیاحت کے فروغ کے لیے صوبہ کے پرکشش ساحلی مقامات پر سیاحوں کی سہولیات کے لیے ریزوٹس اور جیٹیز بنا رہی ہے صوبہ کے تاریخی ورثے کو محفوظ بنانے کے لئے مری قلات شاہی تمپ اور مائی پیر جیسے سیاحتی مقامات کا تحفظ کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ سیاحوں کو صوبہ کی جانب راغب کرنے کے لیے محکمہ سیاحت کی جانب سے مختلف اقدامات بھی اٹھائے جارہے ہیں تاکہ یہ اہم شعبہ بھی صوبہ کی معیشت میں اپنا کردار ادا کر سکے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت سیاحوں کو مکمل تحفظ فراہم کرے گی اور ملکی اور بین الاقوامی سیاحوں کی بلوچستان آمد سے صوبے کا مثبت عکس بھی اجاگر ہوگا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.