MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

فیروز خان نے بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی کی حمایت کے بعد تنقید کا سامنا کرنے پر ٹویٹ ڈیلیٹ کردی

2 204

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز)اہلیہ پر تشدد کے حوالے سے تنازعات کا شکار پاکستانی اداکار فیروز خان نے بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی کی حمایت کی ، تاہم ان کی حمایت میں کی گئی ٹوئٹ کچھ ہی دیر بعد انہوں نے ڈیلیٹ کر دی۔

مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر نواز الدین صدیقی نے اپنی اہلیہ کے الزامات پر جواب دیا تو فیروز خان نے بھارتی اداکار کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور انہیں پسندیدہ اداکار قرار دیا۔فیروز خان نے اس ٹویٹ پر لکھا کہ “میں اپنے پسندیدہ اداکار کو نیک تمنائیں بھیج رہا ہوں”، ساتھ ہی انہوں نے مضبوط رہنے کیلئے بازو والی ایموجی بھی پوسٹ میں شامل کی۔

- Advertisement -

فیروز خان نے یہ ہی پوسٹ اپنے انسٹاگرام پر بھی شیئر کی، تاہم چند گھنٹوں بعد ہی فیروز خان نے بھارتی اداکار کی حمایت میں کی گئی ٹوئٹ اور انسٹا پوسٹ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کے بعد ڈیلیٹ کر دیا۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے فیروز خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں اپنے مسائل پہلے حل کرنے کی تلقین کی گئی جبکہ کچھ کے مطابق فیروز خان نے توجہ حاصل کرنے کے لئے بھارتی اداکار کی حمایت کی ہے۔

یادر ہے کہ بھارتی اداکار نوازالدین صدیقی کی طرح پاکستانی اداکار فیروز خان کو ابھی اپنی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان کی طرف سے گھریلو تشدد کے الزامات کا سامنا ہے۔بھارتی اداکار نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اپنا موقف پیش کیا جس میں انہوں نے اپنی سابقہ اہلیہ عالیہ کے تمام الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] نیوز) گزشتہ کچھ عرصے سے نواز الدین صدیقی اپنی بیگم عالیہ صدیقی کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے […]

  2. […] نیوز)بالی ووڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی کے وکیل رضوان صدیقی نے میڈیا کو […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.