MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پی ٹی آئی کا جلسہ، لاہور کے مختلف راستے کنٹینر لگا کر بند

0 241

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)لاہور میں پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے جلسے سے قبل مینار پاکستان جانے والے راستوں کو کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا۔

- Advertisement -

لاہور میں پولیس اور انتظامیہ نے جی ٹی روڈ، کپ اسٹور، دو موریہ پل سمیت دیگر علاقوں میں بھی کنٹینرز لگا دئیے ہیں۔ شیخو پورہ اور فیصل آباد سمیت دیگر علاقوں سے آنے والے پی ٹی آئی کے قافلوں کو روکنے کے لیے راستے بند کردئیے گئے۔پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کارکنوں اور رہنماوں کے گھروں پر مسلسل 5 روز سے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

پی ٹی آئی کی قیادت نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے ہمارے متعددد رہنماؤں اور کارکنوں کو حراست میں لے رکھا ہے۔ پولیس اور انتظامیہ کے تمام ہتھکنڈوں کے باوجود آج جلسہ ضرور ہوگا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.