MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عدالتی حکم کے برعکس بوائز سکاؤٹس کا فنڈز استعمال کیا گیا‘ امان اللہ کنرانی

1 228

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز)ممتاز قانون دان امان اللہ کنرانی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بوائز سکاؤٹس ایسوسی ایشن ملک وبین الاقوامی سطح پر صدر پاکستان وصوبوں میں گورنروں کے بربنائے عہدہ نگرانی میں وفاق اور صوبوں کی سطح پر باقاعدہ منتخب ممبران کے توسط سے عہدیداروں کا چناؤ ہوتا ہے وفاق میں چیف کمشنراور صوبے میں صوبائی چیف کمشنر منتخب کئے جاتے ہیں جس کی حتمی نوٹیفکیشن متعلقہ قواعد کے تحت صدر مملکت دیتا ہے وفاق میں چیف کمشنر کے انتخاب کیلئے 28ستمبر کو پاکستان بوائز سکاؤٹ کے ہیڈ کوارٹر اسلام آباد نیشنل کونسل کے 76ویں 2021کے تحت انٹرنیشنل کمشنر POR2013اجلاس کا انعقاد ہوا قواعد کے رول 28(3)پر بنائے عہدہ قائم چیف کمشنر مقرر ہوتا ہے جس کی روشنی میں سابقہ چیف کمشنر قمر سرفراز ڈاھا ریلوے کے گریڈ18کے میکینکل انجینئر کی معیاد24.9.21کو مکمل ہونے پر اس نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا اور قواعد کے تحت انٹرنیشنل کمشنر، مسٹر شعیب احمد ڈاہری،جنرل منیجر پی آئی اے نے قائمقام چیف کمشنر کا چارج سنبھال کر 25.9.21سے باقاعدہ کام شروع کردیا اور مقررہ تاریخ 28.9.21کو نیشنل کونسل کا اس مقصد کیلئے اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت قائمقام چیف کمشنر شعیب احمد ڈاہری نے کی جبکہ چیف سکاؤٹ صدر مملکت کی عدم موجودگی میں ان کے نمائندے وفاقی وزیرتعلیم مسٹر شفقت محمود نے نگرانی کی اجلاس کے دوران ممبران وامیدواروں کی جانب الیکشن کیلئے ووٹر لسٹ پر اعتراضات اٹھائے گئے جس میں ایک امیدوار سرفراز قمر ڈھا کی اہلیت کو چیلنج کیا گیا کہ وہ اپنے صوبائی ریلوے بوائز سکاؤٹس ایسوسی ایشن کے ممبر نہیں رہے اور کوئی بھی ممبر نیشنل کونسل ہوئے بغیر چیف الیکشن کمشنر نہیں بن سکتا دوسرا اعتراض فہرست میں نصف درجن افراد کی رکنیت کا معاملہ وفیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر التواء ایک کیس سے مشروط تھا تیسرا اعتراض نامزد ممبران کی اہلیت پر اٹھایا کہ وہ ہیڈ کوارٹر میں مرتب کردہ لسٹ کی سینیارٹی میں نچلی سطح پر تھے یا چند ان نے مقررہ فیس بھی ادا نہیں کی چھوتا اعتراض ایک غیر متعلقہ شخص کسی غیر حاضر ممبر کی جگہ پر ووٹ نہیں دے سکتا یوں نصف درجن سے زائد افراد ووٹ دینے کے ہی اہل نہ تھے کل ایک درجن سے زائد وور کی اہلیت کا تناع پیدا ہوا جس پر صدر مملکت کے نمائندے نتائج کو التواء میں رکھ کر اعتراضات کو تصفیہ کیلئے صدر مملکت کے سامنے پیش کرنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد مشروط پولنگ بغیر نتائج کے اختتام کو پہنچا عدالتی چارہ جوئی کے تحت کسی امیدوار کی کامیابی کا حتمی اعلان نہ ہوسکا مگر سرفراز قمر ڈاھا نے محکمہ تعلیم کے ایک خط جو نتائج کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کیلئے لکھا گیا تھا کو بنیاد ناکر اپنے ایک غیر متعلقہ شخص کے ذریعے اپنے آپ کو چیف کمشنر بناکر عہدہ کا چارج سنبھالنے کا فریب کیا جس کے عدالت عالیہ بلوچستان سے رجوع کیا گیا اور بلوچستان ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کردیاجس کے بعد کام جاری 15.12.2021رکھنے پر عدالت نے ان کو توہین عدالت کو نوٹس دیا اور تنبیہ کی کہ آئندہ فیصلے تک کوئی فرائض سرانجام نہ دیں اس دوران اس نے عدالتی حکم کے برعکس فنڈز کا ناجائز استعمال کیا جس پر پاکستان بوائز سکاؤٹس کے 9میں سے 6نے ان کے خلاف عدم اعتماد کا اظہار کیا اس پس منظر میں ہم صد رمملکت وقائمقام چیف کمشنر شعیب احمد ڈاہری سے پاکستان بوائز سکاوٹس کے قواعد مجریہ 2013کے ذمہ داریاں پوری کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں تاکہ ادارہ کا وقار بلند ورضاکارانہ کام تعلیم سرگرمیاں متاثر نہ ہوں انہوں نے نیب ایف آئی اے سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کے خلاف تحقیقات کرے تاکہ اصل حقائق سامنے آسکے۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز)بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن کے جاری کردہ بیان میں کہاگیاہے کہ پاکستان کے صوبہ سندھ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.