MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عام انتخابات میں بازی جیالوں کے ہاتھ میں ہوگی،بلاول بھٹو

0 369

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (ویب ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں جیالے امیدواروں کی حمایت کرنے والے عوام سے اظہار تشکرکیا ہے ۔اپنے جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں جگہ جگہ جیالے امیدواروں نے بہترین مقابلہ کرکے حریف امیدواروں کو مشکلات سے دوچار کیا۔

- Advertisement -

خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں انتھک محنت کرنے والے کارکنان کو شاباش دیتا ہوں ۔انہوںنے کہا کہ میدان خالی نہ چھوڑنا ہماری اولین ترجیح ہوتی ہے، خیبرپختونخوا میں پی پی پی ایک مثر قوت کے طور پر ابھر کر سامنے آئی ہے۔پی پی پی امیدوار مزید محنت کریں،

عام انتخابات میں بازی جیالوں کے ہاتھ میں ہوگی۔ خیبرپختونخوا میں جگہ جگہ جیالے امیدواروں نے بہترین مقابلہ کرکے حریف امیدواروں کو مشکلات سے دوچار کیا

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.