2 مارچ بلوچ کلچرل ڈے امن محبت، یکجہتی کا دن ہے، محمد خان لہڑی
منجھو شوری(جی این ایم) صوبائی وزیرایریگشن میر محمد خان لہڑی سابق صوباہی وزیر میر عبدالغفور لہڑی نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ 2 مارچ بلوچ کلچرل ڈے امن محبت، یکجہتی اور کا دن ہے اس دن کو بلوچستان سمیت پوری دنیا میں بلوچی ثقافتی دن کےطور پر شایان شان طریقے سے منایا جاتا ہے بلوچ کلچرل ڈے کے دن بلخصوص بلوچستان و ملک بھر میں بلوچ نوجوانوں، بچے، بوڑھے اپنی ثقافتی لباس،
- Advertisement -
بلوچی ثقافتی دستار پہن کر اپنی ثقافت سے محبت اور آپس میں یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہیں انشااللہ ہرسال کی طرح اس سال بھی بلوچ ثقافتی دن کو انہتائی جوش وخروش اورجذبے سے منایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ اس دن مصنف، دانشور بلوچ قوم کی تاریخ اورثقافت اجاگر کرنے کے ساتھ آنے والی نوجوان نسل اپنی تاریخ اور ثقافت سے واقف ہونگے بلوچ قوم ایک عظیم قوم اور بہترین تاریخ رکھتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہماری اولین ذمہ داری ہے
کہ ہم اپنی ثقافت کو زندہ رکھیں اور نوجوان نسل کو علم و شعور کی جانب راغب کریں۔ انہوں نے کہا کہ 2 مارچ بلوچ کلچرل ڈے منانےکامقصد یہی ہےکہ ایک پیغام دیں کہ بلوچ قوم منظم باشعور پرامن ہے انہوں نے کہا کہ تمام اقوام ہمارے لئے قابلِ احترام ہیں بلوچ کلچرل ڈے کے دن دیگر اقوام بھی خوشی اورمحبت کا اظہار کرتے ہوئے بلوچی ثقافت کو اپنا کرثقافتی دن کو مناتی ہیں زندہ قومیں ہی اپنی ثقافت کو نہیں بھلاتی ہم اپنی ثقافت کو اسی طرح اپنائے رکھیں گے۔