محمد خان بھٹی کا ایک روزہ ریمانڈ منظور، عدالت کا کل دوبارہ پیش کرنے کا حکم
لاہور(مسائل نیوز)سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے دست راست محمد خان بھٹی کا ایک روزہ ریمانڈ منظورکرلیاگیا، عدالت نے کل دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
- Advertisement -
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز رحیم یار خان کے سول جج نے چودھری پرویز الٰہی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کا راہداری ریمانڈ منظور کرلیا تھا، لاہور پولیس رات گئے محمد خان بھٹی کو لیکر لاہور پہنچی تھی۔
پولیس نے محمد خان بھٹی کو آج ضلع کچہری میں پیش کیا، عدالت نے محمد خان بھٹی کا ایک روزہ ریمانڈ منظور کرلیااور کل دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔