MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ہم نے اپنے ملک کے تجارت کے راستے کھول دیئے ہیں ، اعظم خان سواتی

1 272

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہہم نے اپنے ملک کے تجارت کے راستے کھول دیئے ہیں ، اسلام آ باد تہران استنبول ریلوے فریٹ سروس خطہ میں گیم چینجر ثابت ہوگی جس سے تینوں ممالک کی تجارت کو فروغ حاصل ہوگا ،پاکستان ریلوے مستقبل میں مسافر ٹرین چلانے کی بھی منصوبہ بندی کرے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ،مشیر تجارت عبد الرازق داود ودیگر کے ہمراہ اسلام آباد میں مارگلہ ریلوے اسٹیشن پر اسلام آباد تہران استنبول فریٹ ٹرین کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

- Advertisement -

وزیر ریلوے نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج پاکستان ریلوے کی تاریخ کا بہت بڑا اور یادگار دن ہے انھوں نے کہا کہ اسلام آباد تہران استنبول کے، درمیان مال بردار، ٹرین کے بعد مسافر ٹرین بھی چلائیں گے وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے ملک کے تجارت کے، راستے کھول دیئے ہیں امپورٹر، اور ایکسپورٹرز کے لیے یہ بہت بڑا موقع ہے اسلام آباد ا تہران استنبول ریلوے روٹ، پاکستان کی تاریخ میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا، اعظم خان سواتی نے کہا کہ اسلام آباد تہران استبول مال برادر ٹرین کا آغاز بڑا کارنامہ ہے

فریٹ ٹرین کے ذریعہ بزنس ٹو بزنس ریلیشن شپ میں اضافہ ہوگا انھوں نے کہا کہ ریلوے ٹریک اپ گریڈ کرنے سے طویل مسافت کا فاصلہ آدھا رہ جائے گا یہ درآمدکندگان اور برآمد کندگان کیلئے تجارت کا سنہری موقع ہے۔وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت رزاق داود نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطے کے ممالک کی ترقی کیلئے ریجنل کنیکٹیوٹی بہت اہم ہے ۔ ہم علاقائی تجارت میں اضافہ پر کام کر رہے ہیں اور ٹرکوں کے ذریعے تینوں ممالک سے تجارت جاری ہے انھوںننے کہا کہ ریلوے ٹرانسپورٹیشن تجارت کیلئے بہت اہم ہے ایک وقت آئے گا ہمارے پاس افغانستان کے راستے یورپ تک ریلوے ٹریک ہوگا ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد(مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ سائفر کی تحقیقات کو خوش آمدید کرتا ہوں۔ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.