MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

چمن میں خسرہ کی وباء، بچہ جاں بحق، متعدد متاثر، ایمرجنسی ٹیمیں روانہ

0 71

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

چمن (مسائل نیوز)چمن کی یونین کونسل سوئی کاریز میں خسرہ کی وبا پھوٹ پڑنے سے ایک معصوم بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ متعدد بچے متاثر ہوئے ہیں۔اس سنگین صورتحال کے پیشِ نظر ڈی ایچ او چمن ڈاکٹر نوید بادینی اور ایم ایس ڈاکٹر اویس کی نگرانی میں ایمرجنسی بنیادوں پر طبی ٹیمیں متاثرہ علاقے روانہ کی گئی ہیں۔ طبی ٹیمیں متاثرہ بچوں کا معائنہ، علاج اور ویکسی نیشن کا عمل شروع کر چکی ہیں۔محکمہ صحت کی جانب سے وبا کے پھیلا کو روکنے اور قیمتی جانوں کے تحفظ کے لیے مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ علاقے میں صحت عامہ کے خطرات کم سے کم ہوں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.