MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

شہر قائد میں گزشتہ 11 ماہ میں بچوں اور بچیوں سے زیادتی کے 184 واقعات رپورٹ

1 204

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز)کراچی پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں گزشتہ 11 ماہ کے دوران بچوں اور بچیوں کے ساتھ زیادتی کے 184 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیوز 360 کو کراچی پولیس کے ذرائع سے موصول ہونے والے تفصیلات کے مطابق کراچی میں 11 ماہ میں زیادتی کے 184 واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران لڑکیوں سے زیادتی کے 25 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیوز 360 کے ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایڈیشنل آئی جی سندھ پر بچوں اور بچیوں سے زیادتی کے واقعات میں ملزمان کی عدم گرفتاری پر اظہار برہمی کیا تھا۔

ذرائع نے نیوز 360 کے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر ایڈیشنل آئی جی سندھ نے تمام تھانوں سے ان کی حدود میں ہونے والے ہر قسم کے جرائم کی تفصیلات بعمہ ایف آئی آر طلب کرلی ہیں۔

کراچی پولیس ترجمان کے مطابق گزشتہ ماہ کراچی میں زیادتی کے پچیس واقعات رونما ہوئے ہیں۔

- Advertisement -

پولیس تفصیلات کے مطابق مدینہ کالونی میں چھ سالہ حفضہ ، کھوکھراپار میں 22 سالہ عیشا ، حیدری مارکیٹ کے علاقے میں 12 سالہ اقرا ، سرجانی میں 13 سالہ سویرا کو ہوس کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس تفصیلات کے مطابق سائیٹ ایریا ، مومن آباد ، زمان ٹاون ، شاہراہ فیصل ، سائٹ سپر ہائی وے ، درخشاں ، کورنگی ، گلستان جوہر ، بن قاسم ، چاکیواڑہ ، ماڈل کالونی ، شاہ لطیف اور اورنگی ٹاون بھی بچوں سے بدسلوکی کے حوالے سے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

ذرائع نے نیوز 360 کو بتایا ہے کہ پولیس کی ناقص تفتیش اور تحقیقات کے باعث بیشتر ملزمان قانون کی گرفت سے بچ جاتے ہیں۔

سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ روشنیوں کے شہر میں نہ رکنے والی لوٹ مار اور دوران ڈکیتی قتل کی وارداتوں کے عذاب سے شہری پہلے ہی پریشان تھے ، اب تواتر کے ساتھ بچوں ، بچیوں کے اغوا اور زیادتی کے واقعات بھی سامنے آنے لگے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ شہر میں بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات اور ان میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کی شرح نا ہونے کے برابر ہے جو کراچی پولیس کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد(مسائل نیوز)سندھ پولیس اور ایف سی کی نفری ایک بار پھر اسلام آباد طلب کرلی گئی،ترجمان […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.