MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

دھماکے ملک کا امن تباہ کرنے کی سازش ہے، جان محمد جمالی

1 670

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اوستہ محمد (ویب ڈیسک)اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی میر جان محمد خان جمالی کا ڈیرہ اللہ یار میں ہنڈ گرنیٹ دھماکے پر مزمت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دھشت گردوں کی کوئی درہم نہیں اس دہشتگردی کے واقعہ پر تشویش ہوا۔ ایسے انسانیت سوز واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے، کم ہوگا۔

- Advertisement -

اسپیکر بلوچستان میر جان محمد خان جمالی نے مزید کہا کہ دھماکے ملک کا امن تباہ کرنے کی سازش ہے۔دہشت اور وحشت پھیلانے والے باہمت قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔قوم کی قربانی کبھی رائیگاں نہیں جائے گی۔ اسپیکر نے مزید کہا کہ دہشتگرد اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔

معصوم لوگوں کو نشانہ بنانا کوئی انسانیت نہیں۔ اسپیکر نے دعا کی کہ اللہ تعالی زخمیوں کو جلد صحتیاب فرمائیں۔حکومت بلو چستان ان چیلنجوں کا مقابلہ کی صلاحیت رکھتا ہے انشا اللہ ان سے جلد نمٹا جائے گا انہیں معاف نہیں کیا جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.