MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

یوٹیلٹی سٹورز پر سبسڈی ختم‘ رمضان المبارک کے ایام میں عوام پریشان

3 233

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

مکوآنہ(مسائل نیوز)فیصل آباد یوٹیلٹی سٹورز پر سبسڈی ختم‘ رمضان المبارک کے ایام میں بھی متوسط طبقہ پریشان حال، یوٹیلیٹی استوروں میں خریداری کم ہونیلگی، حکومت رمضان ریلیف پیکج کا اعلان کرکے مشکلات دور کرے،شہریوں کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق حکومت کی

- Advertisement -

جانب سے عام صارف کے لئے یوٹیلٹی سٹورز پر سبسڈی ختم کرنے کے بعد ملک بھر سمیت فیصل آباد کے یوٹیلیٹی اسٹوروں پر عوامی خریداری مزید کم ہوتی جارہی ہے اور یوٹیلٹی اسٹورز ویران نظر آرہے ہیں دوسری طرف یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی اور آٹے کی عدم دستیابی کی شکایات بدستور موجود ہیں، حکومت کے نئے فارمولے سے یوٹیلیٹی سٹور پررش انتہائی کم ہے صارفین کا کہنا ہے کہ اب یوٹیلیٹی سٹورز کا عام صارف کوکوئی فائدہ نہیں یوٹیلیٹی سٹورز پر دالوں کی قیمتیں بھی عام مارکیٹ سے 20 روپے کلو تک کم ہیں لیکن دستیابی کا مسئلہ برقرار ہے،جبکہ سبسڈائزڈ اشیاء کے لئے صارف ننادرا کے تصدیقی میسیج کے بعدہی اشیاء خریداری کی جاسکتی ہے شہریوں کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز پر صارفین کو دو درجات میں تقسیم کر دیا گیا، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ صارفین کیلئے اشیاء نکے کم نرخ مقررجبکہ عام صارفین مارکیٹ ریٹ پر خریداری کے پابند ہوں گیعام شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کو اس حوالے سے نظرثانی کرنی چاہیے اور ہمیں بھی سستی اشیاء کی فہرست میں رکھنا چاہئے-

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

3 Comments
  1. […] سوسائٹی، کنزیومر سوسائٹی اور کوئٹہ محاذ کے زیر اہتمام رمضان المبارک کے دوران مصنوعی مہنگائی کیخلاف عبدالمتین اخوندزادہ ، […]

  2. […] آباد(مسائل نیوز) حکومت نے یوٹیلٹی سٹور پر رمضان پیکج کیلئے شناختی کارڈ کی شرط ختم کر […]

  3. […] نیوز)حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی سٹورز پر ریلیف کے وعدے دھرے کے دھرے رہ گئے،جبکہ دوسری جانب […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.