سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام آ ہی نہیں سکتا
اسلام آباد/راولپنڈی(مسائل نیوز) ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری نے آرمی چیف اور وزیر خزانہ کی بزنس کمیونٹی سے ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام آ ہی نہیں سکتا ۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بزنس کمیونٹی کے جو لوگ آرمی چیف کو ملے یہ ہر حکومت اور ہر آرمی چیف سے ملتے ہیں اور بتاتے ہیں کہ پاکستان کیسے ٹھیک ہونا ہے اور اس کا مقصد صرف اپنے کاروباروں کا تحفظ ہوتا ہے۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ پاکستان کے اصل مسائل کا بڑا حصہ ان گروپوں کے مفادات ہیں۔
۔دو روز قبل آرمی چیف اور وزیر خزانہ نے ملک کی ٹاپ کارروباری شخصیات سے ملاقات کی۔اس دوران وزیر خزانہ نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)پروگرام پر بریفنگ دی اور آرمی چیف کو اعتماد دلایا۔
اسحاق ڈار نے مستقبل کی معاشی توقعات سے متعلق اعداد و شمار بھی پیش کیے، ملاقات میں زیادہ تر معاشی معاملات پر گفتگو ہوئی تاہم چند سیاسی امور بھی زیر بحث آئے۔
- Advertisement -
ذرائع کے مطابق جنرل عاصم منیر نے کاروباری شخصیات کو پیغام دیا کہ مسائل ضرور ہیں مگر پاکستان میں سب برا نہیں ہے، مل کر ملک کو ان مسائل سے نکالیں گے اور اس کیلئے آخر تک لڑیں گے۔ اس موقع پر وزیر خزانہ نے تاجر برادری کو یقین دلایا کہ آئی ایم ایف سے جلد اسٹاف لیول معاہدہ ہوجائے گا،جون میں ہم یہ پروگرام مکمل کریں گے اور پھر آئندہ کی معاشی حکمت عملی کے حوالے سے اپنے آپشنز دیکھیں گے۔
ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار نے کہا کہ آئی ایم ایف کا رویہ ماضی میں کبھی اتنا سخت نہیں رہا، جتنا اب ہے، اس وقت پروگرام کے ذریعے پاکستان کو مجبور کیا جا رہا ہے کہ سخت سے سخت شرائط منوائی جاسکیں۔وزیر خزانہ نے کہا کہ چین کو یہ بات سمجھ آگئی تھی اس لیے بیجنگ سے پاکستان کو فوری طور پر ڈپازٹس مل گئے مگر آئی ایم ایف کے اسٹاف لیول معاہدے کے ساتھ دیگر دوست ممالک، بین الاقوامی اداروں سے بھی پیسے مل جائیں گے اور صورتحال بہتر ہوجائے گی۔ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے بھی بزنس کمیونٹی کو اعتماد دلایا کہ دوست ممالک کی طرف سے سرمایہ کاری آئے گی، ملک کے مستقبل کیلئے زراعت میں جوائنٹ وینچرز کے ذریعے ریفارمز ہوں گی اور ملک کی فوڈ سیکیورٹی کا مسئلہ حل کیا جائے گا۔
[…] کے اعتراض کے بعد جنرل عاصم منیر سے ملاقات کرنے والی کاروباری شخصیات کا مؤقف بھی سامنے آگیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق […]