MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پی ٹی آئی کا ممکنہ احتجاج اور دھرنا ، اسلام آباد میں انتظامات شروع کر دیے گئے

2 210

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ احتجاج و دھرنے کے پیش نظر اسلام آباد میں انتظامات شروع کر دئیے گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ریڈزون کے داخلی راستوں پر کنٹینر لگانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔نادرا چوک، ڈی چوک کو کنٹینر لگا کر اور خاردار تاریں لگا کر بند کر دیا گیا۔اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت مکمل ہوش کھو بیٹھی ہے، ابھی تو تحریک انصاف نے اسلام آباد بند کرنے کی کوئی کال ہی نہیں دی ابھی سے پورا شہر قلعہ بنا رہے ہیں اتنے خوفزدہ اور نالائق لوگ شائد ہی اسلام آباد نے پہلے دیکھے ہوں ،انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کراؤ اور لوگوں کو فیصلہ کرنے دو۔
۔
جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے ستمبر کے آخری ہفتے میں لانگ مارچ کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی کور کمیٹی اجلاس میں لانگ مارچ کی طرف بڑھنے کا فیصلہ کیا گیا۔پی ٹی آئی رہنماؤں کو دو ہفتوں میں لانگ مارچ کی تیاری کرنے اور احتجاج کرنے کے اخراجات کا بندوبست کرنے کی ہدایت کی گئی۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق اس بار عمران خان پشاور کے بجائے لاہور سے لانگ مارچ کی قیادت کریں گے۔

- Advertisement -

عمران خان کی قیادت میں لانگ مارچ اسلام آباد پہنچے گا۔عام انتخابات کا اعلان ہونے تک اسلام آباد میں دھرنا دیا جائے گا۔سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پارٹی اداروں کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتی ہے،اداروں کے ساتھ اچھے تعلقات ہوں گے تو ملک مضبوط ہوگا، امید ہے معاملہ لانگ مارچ تک نہیں پہنچے گا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت جو صورتحال ہے وہ انتخابات یا انقلاب کی طرف جائیگی، پنجاب کابینہ اور پارلیمانی پارٹی حقیقی آزادی کے لئے عوام کے ساتھ یکجا ہو، انتخابات پاکستان کا سب سے اہم مسئلہ ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] نیوز) وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہر میں پی ٹی آئی کا دھرنا آج دوسرے روز بھی جاری ہے، جس کی وجہ سے تعلیمی اداروں کے […]

  2. […] آباد(مسائل نیوز) عمران خان پر قاتلانہ حملے کیخلاف پی ٹی آئی کا احتجاج جاری ہے،احتجاج کے باعث اسلام آباد اور راولپنڈی کو […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.