MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

تربت، وزیر اعلیٰ نے کنٹریکٹ اساتذہ کی مستقلی کی منظوری دیدی

0 269

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

تربت (مسائل نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کابینہ اجلاس میں آواران اور یونین کونسل ڈنڈار ضلع کیچ کے انٹرنیز اساتذہ کی مستقلی کی منظوری دیدی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان کا شکریہ اداکرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انٹرنیز کنٹریکٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن یونین کونسل ڈنڈار ڈسٹرکٹ کیچ اور ڈسٹرکٹ آواران کے ترجمان نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ ضلع آواران اوریونین کونسل ڈنڈار کیچ کے انٹرنیز اساتذہ گزشتہ کئی سالوں سے کنٹریکٹ کی بنیادپر اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے سابقہ ادوار میں انٹرنیز کی مستقلی کیلئے کسی نے کوئی توجہ نہیں دی مگر موجودہ وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے انٹرنیز کی مستقلی کے مسئلہ پر سنجیدگی سے توجہ دی اور بہت کم وقت میں ان کی مستقلی کی منظوری دی ہے، انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے پولیٹیکل سیکرٹری حاجی نصیر جان بزنجو کا بھی خصوصی طورپر شکریہ اداکیا کہ جنہوں نے انٹرنیز ٹیچرز کے مسئلہ پر خصوصی دلچسپی لی اوروزیراعلیٰ ودیگر متعلقہ حکام تک ہماری فریادپہنچائی، ترجمان نے تمام انٹرنیز ٹیچرز کو مستقلی کی منظوری پر مبارکبادپیش کی اورکہاکہ ان کی جدوجہد رنگ لائی ہے، انہوں نے انٹرنیز ٹیچرز ایسوسی ایشن کے رہنما نوربخش بلوچ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ اداکیاکہ جنہوں نے بہت طویل اور صبرآزما جدوجہد کی اور اس مسئلہ کو کوئٹہ جاکر متعلقہ حکام کے سامنے اجاگر کرایا۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.