MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عوام کو لوڈشیڈنگ سے نجات دلانے کیلئے سرتوڑکوششیں کررہے ہیں، وزیراعظم

0 250

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ لوڈشیڈنگ پر قابوپانا ہماری ذمہ داری ہے اور اس کے لیے سرتوڑکوششیں کررہے ہیں۔لوڈشیڈنگ سے متعلق اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل اورگیس کی قیمتیں بلند ترین سطح پر ہیں، سابق حکومت نے سستی گیس خریدنے کا موقع گنوادیا اور ہم نے مہنگی گیس خریدنے سے گریز کیا جب کہ قطرکے ساتھ کیے گئے معاہدے پرسابق حکومت نے الزامات لگائے۔انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے بجلی کے پلانٹس کی مرمت کا کام نہیں کیا، لوڈشیڈنگ پر قابوپانا ہماری ذمہ داری ہے، عوام کولوڈشیڈنگ سے نجات دلانے کے لیے سرتوڑکوششیں کررہے ہیں۔وزیراعظم نے کہاکہ ملک میں جاری لوڈشیڈنگ پرقابوپانے کے خاطرخواہ نتائج سامنے آئے، عوام کی مشکلات کا احساس ہے اور حالات پرقابوپالیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.