MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پرویز الٰہی اور حمزہ شہباز ایک ہی روسٹرم پر کھڑے تھے لیکن ایک دوسرے سے بات نہیں کی

1 260

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) گزشتہ روز سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کیس کی سماعت کے دوران پرویز الٰہی اور حمزہ شہباز ایک ہی روسٹرم پر کھڑے تھے لیکن ایک دوسرے سے بات نہیں کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پرویز الٰہی نے عدالت سے درخواست کی کہ دونوں کو اکٹھا کیا جائے لیکن حمزہ شہباز نے اس پر رضامندی ظاہر نہیں کی۔حمزہ شہباز اور پرویز الٰہی نے کسی موقع پر ایک دوسرے سے بات نہیں کی۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ شہباز زیادہ پراعتماد تھے اور صحافیوں کے سوالات پر مسکراتے رہے تھے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کا انتخاب صرف پنجاب اسمبلی میں ہو گا، مجھے ہدایت کی گئی ہے سب کچھ قوانین کے مطابق ہونا چاہئے۔ سپریم کورٹ رجسٹری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج سپریم کورٹ کا بڑا اچھا فیصلہ ہے ، جو چیز یں ہم چاہتے تھے وہ مانی گئی ہیں ۔

- Advertisement -

چیف جسٹس نے بھی کہا بڑا اچھا اجتماعی فیصلہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جمہوریت کی بھی جیت ہے، انصاف کی بھی ، اللہ کو منظور ہو گا تو وزیراعلیٰ بنیں گے،حمزہ شہباز نے یقین دہانی کرائی ہے کہ الیکشن شفاف ہوں گے،کوئی سیاسی مداخلت اور پولیس استعمال نہیں کی جائے گی ۔ان کا کہنا تھا کہ کسی کیخلاف کوئی انتقامی کارروائی نہیں ہو گی، وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب 22 جولائی کو ہو گا۔
اجلاس اسمبلی کی بلڈنگ میں ہوگا اور کہیں نہیں ہوگا ۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس رولز کے مطابق ہو گا کوئی پسند ناپسند نہیں ہوگی۔ جو ماحول عدالت کے اندر بنا وہ عدالت کے باہر بھی رہنا چاہئیے یہی جمہوریت ہے۔پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر میاں محمود الرشید نے اپنے ردعمل میں کہا کہ عدلیہ نے صاف اور شفاف الیکشن کی راہ ہموار کر دی ہے ۔امید کرتے ہیں کہ الیکشن شفاف ہونگے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز کی 37رکنی کابینہ میں 18نئے اور19پرانے چہرے شامل کئے گئے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.