فلور ملز ایسوسی ایشن نے گندم درآمد کرنیکی حکومتی پیشکش مسترد کردی
اسلام آباد (مسائل نیوز)پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے گندم درآمد کرنے کی حکومتی پیشکش مسترد کردی۔
فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ درآمدی گندم 3800 روپے من اور مقامی گندم 3000من ہے۔ چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق درآمدی گندم سے20 کلو آٹیکا تھیلا 1800 روپے کا فروخت کرنا ممکن نہیں لہذا فوری گندم نہ ملی تو شارٹ فال مزید بڑھ جائیگا۔