MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کم عمر لڑکیوں سے شادی کی آڑ میں انسانی سمگلنگ سندھ ہائیکورٹ میں اہم انکشافات

1 221

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز)سندھ ہائیکورٹ نے پسند کی شادی کرینوالے جوڑے کو ہراساں کرنے کی درخواست پر پولیس کو جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔سندھ ہائیکورٹ میں پسند کی شادی کرنیوالے جوڑے کو ہراساں کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ وجیہ فاطمہ نے بتایا کہ محسن سے مرضی سے شادی کی والدین نے اغوا کا جھوٹا مقدمہ درج کرادیا۔ پولیس اسٹیشن کلری میں درج مقدمے کی وجہ سے پولیس ہراساں کررہی ہے۔عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کی عمر کیا ہے، محسن کے ساتھ کہاں رہتی ہیں۔جسٹس عمر سیال نے ریمارکس دیئے کہ کم عمر لڑکیوں سے شادی کی آڑ میں ہیومن ٹریفکنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ وکلا کو کیس اور فیس لینے سے قبل کیس کے حقائق کا بھی جائزہ لینا چاہیے۔عدالت نے ہراساں کرنے کی درخواست پر 17 مارچ تک پولیس کو جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد(مسائل نیوز) لاہور، پشاور اور بلوچستان کے بعد سندھ ہائیکورٹ سے بھی پی ٹی آئی کو ریلیف مل گیا۔ کراچی کے 9 حلقوں میں […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.