MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

واسا کا پانی کی فراہمی سے خود کو بری الزمہ قرار دینا سمجھ سے بالاتر،اتحاد تاجران بلوچستان

2 280

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) اتحاد تاجران بلوچستان کے ترجمان اور سماجی کارکن کاشف حیدری نے گزشتہ روز واسا کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ واسا کا ہزارہ ٹاؤن میں پانی کی فراہمی کے حوالے سے خود کو بری الزمہ قرار دینا سمجھ سے بالاتر، محکمہ واسا ہزارہ ٹاؤن کو پانی فراہم کرنے کا پابند ہے۔ محکمہ واسا کے اعلی حکام ہزارہ ٹاؤن کے عوام کے ساتھ سنگین مذاق فی الفور بند کریں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان ہائی کورٹ نے CP.No41/2019 کے تحت حکم جاری کیا تھا کہ محکمہ واسا ہزارہ ٹاؤن کے گھر گھر کو پانی فراہم کرنے کا پابند ہیں۔ مگر محکمہ واسا کے ترجمان کی جانب سے گزشتہ روز جاری کردہ بیان میں ہزارہ ٹاؤن میں پانی کی فراہمی سے لاتعلقی کا اظہار سمجھ سے بالاتر ہیں۔ محکمہ واسا کے حکام اور افسران نے ہزارہ ٹاؤن کے رہائشیوں کیساتھ رویہ درست نہ کیا تو ایک مرتبہ پھر ہزارہ ٹاؤن کے رہائشیوں کے ساتھ اپنے بنیادی حقوق کیلئے عدالت عالیہ سے رجوع کرنے سے دریغ نہیں کرینگے۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز اتحاد تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ) کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر اتحاد تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ) کے صدر علی محمدی، جنرل سیکرٹری کربلائی خان محمد، فنانس سیکرٹری سید عالمی، صدر امن کمیٹی حاجی رحیمی، نائب جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد حسین، سیکرٹری اطلاعات محمد ضیاء صالحی، ایگزیکیٹو ممبران انجینئر اصغر حیدری، علی ساحل، طالب حسین، محمد علی، خادم حسین افضلی، مری کالونی کے یونٹ سیکرٹری منظور حیدری، علی آباد یونٹ کے سیکرٹری محمد علی و دیگر افراد بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ شہر نا پرسان حال میں اپنے حق کیلئے آواز اٹھانا سب سے بڑا جرم بن چکا ہے۔ بنیادی سہولت پانی کیلئے خواتین سمیت عوام کئی دنوں سے سراپا احتجاج ہے مگر ایم ڈی واسا رات کی تاریکی میں منتخب عوامی نمائندوں سے ملاقاتیں کرنے میں مصروف ہیں جس کے بعد محکمہ واسا کے ترجمان کی جانب سے ہزارہ ٹاؤن میں پانی کی فراہمی سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہیں جو کہ سمجھ سے بالاتر ہے۔ ایم ڈی واسا کے اس عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] (مسائل نیوز) اتحاد تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ) کے ترجمان نے جاری کردہ بیان میں حالیہ شہر میں […]

  2. […] نیوز)عدالت عالیہ بلوچستان کے جسٹس جناب محمد کامران خان ملاخیل اور جناب جسٹس محمد […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.