گوجرانوالہ (مسائل نیوز) وفاقی وزیر خرم دستگیر نے امریکی صدر کے پاکستان سے متعلق بیان کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر امریکی صدر کا بیان بے بنیاد ہے، پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی پروٹیکشن کی بین الاقوامی ایجنسیاں ایک مرتبہ نہیں درجنوں مرتبہ تصدیق کرچکی ہیں، ہمارا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم بالکل محفوظ ہے، ہمارے ایٹمی پروگرام پر پوری طرح ہر قسم کی پروٹیکشن بین الاقوامی طور پر موجود ہے، اس لیے پاکستان کے ایٹمی پروگروام پر امریکی صدر کے بیان کی کوئی بنیاد نہیں وہ مکمل طور پر بے بنیاد ہے۔
اسی طرح امریکی صدر جو بائیڈن کے پاکستان سے متعلق ریمارکس پر وزارت خارجہ کا بھی ردعمل آیا، وزارت خارجہ کے سینئر افسر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے یہ سمجھنا مشکل ہے کہ صدر بائیڈن نے غیرضروری ریمارکس کس تناظر میں دیے؟ کیوں کہ متعدد امریکی صدور اور امریکی حکومت نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی سکیورٹی اور کنٹرول کو ہمیشہ مؤثر اور معیاری قرار دیا۔
ادھر پاکستان تحریک انصاف نے امریکی صدر سے پاکستان سے متعلق بیان واپس لینے کا مطالبہ کردیا، ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہا کہ یوں لگتا ہے صدر بائیڈن امریکی عوام میں گرتی ہوئی ساکھ سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں، اسی لیے چند دن پہلے سعودی عرب کے بارے میں ہرزہ سرائی کی اور اب پاکستان پر غیر ذمہ دارانہ بیان دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری موجودہ لیڈرشپ کمزور ہوسکتی ہے لیکن عوام کمزورنہیں، صدر بائیڈن پاکستان کے بارے میں غیر ذمہ دارانہ بیانات فوری واپس لیں۔
- Advertisement -
خیال رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے پاکستان کا ایٹمی پروگرام بے قاعدہ ہونے کا الزام عائد کیا ہے، ڈیموکریٹک کانگریشنل کیمپین کمیٹی میں خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے اپنی تقریر میں پاکستان کا حوالہ اس وقت دیا جب وہ روس، چین کے بارے میں گفتگو کر رہے تھے۔ اس دوران جو بائیڈن نے الزام عائد کیا کہ میراخیال ہے پاکستان خطرناک ترین ممالک میں سے ایک ہے اور پاکستان کا ایٹمی پروگرام بے قاعدہ ہے اور اس بات کا خدشہ ہے کہ اسے کوئی بھی استعمال کرسکتا ہے۔
[…] نیوز) وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کہیں بلیک آوٹ نہیں ہے اور بجلی […]
[…] آباد(مسائل نیوز) وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے لانگ مارچ کو فرلانگ مارچ قرار دے دیا،انہون نے کہا ہے […]
[…] آباد(مسائل نیوز)وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہاہے کہ عمران خان جب حکومت میں تھے تب یہ غلطیوں کی […]