MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

یونیورسٹی کے نام بھیجے گئے پراسرار پیکٹ سے1 لاکھ 80 ہزار ڈالر برامد

2 286

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

نیویارک سٹی(ویب ڈیسک ) سٹی کالج آف نیویارک میں پروفیسر ڈاکٹر مینن کے نام بھیجے گئے ایک پراسرار پیکٹ سے 1 لاکھ 80 ہزار ڈالر برامد ہوئے ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سٹی کالج ا?ف نیویارک کے شعبہ طبیعات کے سربراہ ڈاکٹر مینن کے نام گزشتہ برس ایک پیکٹ موصول ہوا تھا جو وبا کے دوران جامعہ کے بند ہونے کے باعث پروفیسر صاحب تک نہیں پہنچ سکا تھا۔یہ پیکٹ ایک سال سے زائد عرصے تک جامعہ کے ڈاک کے کمرے میں پڑا رہا تھا۔

- Advertisement -

حال ہی میں یونیورسٹی کھلی تو عملے نے پیکٹ کو پروفیسر صاحب تک پہنچایا۔ پیکٹ میں ایک لاکھ 80 ہزار مالیت کے 50 اور 100 ڈالر کرنسی نوٹوں کے بنڈل تھے۔پیکٹ سے ملنے والے ایک خط کے مطابق ڈالرز بھیجنے والا کوئی اور نہیں بلکہ اسی کالج میں فزکس اور ریاضی کا سابق طالب علم ہے جو اب ایک کامیاب سائنس دان بن چکا ہے

اور یہ رقم ضرورت مند طلبا کو عطیہ کرنا چاہتا ہے۔تاہم جب ڈاکٹر مینن نے ماضی کے ریکارڈ چیک کیے تو اس نام کا کوئی بھی طالب علم سٹی کالج میں زیر تعلیم نہیں رہا تھا جس کا مطلب ہے کہ ضرورت مند طلبا کی مدد کرنے والا اپنا نام صیغہ راز میں رکھنا چاہتا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.