MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

23 مارچ یوم قرارداد پاکستان کادن پاکستان کی تاریخ میں انتہائی اہمیت کاحامل ہے.

0 331

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز)23 مارچ یوم قرارداد پاکستان کادن پاکستان کی تاریخ میں انتہائی اہمیت کاحامل ہے. یہ دن تجدید عہد وفا اور وطن عزیز سےمحبت کرنے کادن ہے. تمام پاکستانی تجدید عہد کرتے ہوئے اپنے تمام اختلافات بھلا کرملک کی بقاء سلامتی۔استحکام اورتعمیرو ترقی کے لئےکام کریں بی اے پی کےصوبائی رہنما حاجی میرنور اللہ لہڑی کی میڈیا سے گفتگو۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی سنیئر رہنما حاجی میرنوراللہ لہڑی نے 23 مارچ یوم پاکستان کےموقع پراپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ23 مارچ کا دن وطن عزیزپاکستان کی تاریخ میں بہت انتہائی اہمیت کا حامل ہے،23 مارچ کا دن پاکستانی قوم کے لیے تجدید عہد وفا، اپنے وطن عزیز پاکستان کی مٹی سے محبت، اس کی حفاظت،ترقی اورخوشحالی کے لیے اپنے تمام تراختلافات بھلا کرمتحد ہوکر جدوجہد کرنے کا دن ہے،23 مارچ 1940 ء کو لاہور میں واقع ’’منٹو پارک‘‘ موجودہ ’’اقبال پارک‘‘ میں قرارداد پاکستان منظورہوئی اور23 مارچ ہی کے دن 1956ءمیں پاکستان کا پہلا آئین منظور ہوا، 23 مارچ 1940ء کو قائد اعظمؒ کی زیرصدارت منظور کی گئی قرارداد پاکستان نے تحریک پاکستان میں نئی روح پھونک دی تھی جس سے برصغیر کےمسلمانوں میں ایک نیا جوش اور ولولہ پیداہوتا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.