پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و سماجی بہبود محترمہ بشریٰ رند کا یوم پاکستان پر خصوصی پیغام
کوئٹہ(مسائل نیوز)پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بشریٰ رند نے کہا ہے کہ یوم پاکستان پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ قیام پاکستان میں 23 مارچ 1940 کا دن ایک کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ قرارداد لاہور ہی پاکستان کے قیام کی بنیاد بنی۔ پاکستان کی بنیاد ایک عظیم فلسفے اورنصب العین پر رکھی گئی۔ بانیان پاکستان کااسلامی اورفلاحی ریاست کا خواب ضرورشرمندہ تعبیر ہوگا۔ پاکستان پرافواج پاکستان کے جذبہ کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔یوم پاکستان پر پروقار پریڈ ہماری عظیم افواج کی ایک شاندارروایت ہے۔ محترمہ بشریٰ رنداللہ تعالیٰ پاکستان کو دشمنوں کی میلی آنکھ سے محفوظ رکھے۔