MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بین الصوبائی منشیات اسمگلنگ گروہ کی دو خواتین گرفتار ,

0 332

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز) اے این ایف انٹیلی جنس اور اے این ایف کوئٹہ کی مشترکہ کارروائی۔ بین الصوبائی منشیات اسمگلنگ گروہ کی دو خواتین ارکان گرفتار۔ دونوں خواتین کو پشین کی تحصیل خانوزئی کے قریب مسافر بس سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے ذاتی قبضے اور سامان سے 39.600 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔ ملزمان میں پشین کی رہائشی مہر مہوش اور رحیم یارخان کی رہائشی ریحانہ یاسمین شامل ہیں۔ دونوں عورتیں پشین سے فیصل آباد منشیات اسمگل کر رہی تھیں۔ ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.