MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستان کے طول و عرض میں لوگ مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں،خواجہ محمد آصف

1 438

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سیالکوٹ (ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کے طول و عرض میں لوگ مہنگائی کی چکی میں پس رہے،نئے پاکستان کے خواب نے سب کچھ تباہ کردیا، ہیں، انکو اقتدار میں لانے والے بھی اپنے ہاتھوں کو کاٹ رہے ہیں، عمران خان کو فنانس کرنے والے لوگ پوری قوم سے قیمت وصول کر رہے ہیں، ملکی حالات وقت کے ساتھ ساتھ گھمبیر ہوتے جا رہے ہیں، آج ملک و ملت اور 22 کڑور عوام کی کوئی حیثیت نہیں ہے، ہر الیکشن میں ہمارے حقوق اور ووٹوں کو چوری کر لیا جاتا ہے،

- Advertisement -

اس دفعہ ہم اپنے مینڈیٹ کا دفاع کریں گے۔خواجہ محمد آصف نے سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سیخطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سے ساڑھے 3 سال قبل آپ کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا تھا، اسی ڈاکے کے اثرات پوری قوم بھگت رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انکو اقتدار میں لانے والے بھی اپنے ہاتھوں کو کاٹ رہے ہیں، پاکستان کے طول و عرض میں لوگ مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ قاتل بجٹ کو روکنے کی بہت کوشش کی، بجٹ پاس ہونے کے چند گھنٹوں میں بجلی، تیل اور گیس کی قیمتیں بڑھ گئیں،

عمران خان کو فنانس کرنے والے لوگ پوری قوم سے قیمت وصول کر رہے ہیں، انہوں نے اپنے فنانسروں کو قوم کو لوٹنے کی کھلی چھٹی دی ہوئی ہے۔ انکا کہنا ہے کہ ملکی حالات وقت کے ساتھ ساتھ گھمبیر ہوتے جا رہے ہیں، آج ملک و ملت اور 22 کڑور عوام کی کوئی حیثیت نہیں ہے، یہ ساڑھے 3 سال کا جو عرصہ گزرا ہے انکا بہت جلد احتتام ہو جائے گا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ میاں نواز شریف کا بیانیہ ووٹ کو عزت دینے کا مطلب ہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد (مسائل نیوز) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاک فوج کے خلاف مہم پی ٹی آئی اور بھارت کا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.