MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

صوبائی امیر کو یہ حق حاصل نہیں کہ میرے رکنیت کو ختم کرے۔ مولانا نوراللہ

0 304

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

(مسائل نیوز)قلعہ سیف اللہ

- Advertisement -

جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء رکن بلوچستان اسمبلی مولانا نوراللہ مولانا انوارالدین مولانا محمد لعل آخندزادہ مولانا سید محمد ودیگر علمائے کرام قبائلی عمائدین نے ضلعی سیکرٹریٹ میں سنئر رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صوبائ امیر کو یہ حق حاصل نہیں کہ میرے رکنیت کو ختم کرے چونکہ میں صدر متحدہ مجلس عمل بلوچستان ہوں میں نے خود صوبائی امیر کو قومی اسمبلی کی نشست کا ٹکٹ بحکم مولانا فضل الرحمان جاری کیاہے میر ا رکنیت مولانا فضل الرحمان ختم کرسکتاہے صوبائی امیر نے پارٹی کو دیوار سے لگایا ہے انھوں نے جماعت سے یارانہ گروپ بنایا ہے اقرباء پروری صوبائی امیر کی قیادت میں عروج پر ہے صوبائی امیر نے جمعیت علماء اسلام کے دستور سے مذاق بنا یا ہے یہ کہاں کا دستور ہے کہ اپنی ذاتی عناد اور انانیت کی بنیاد پر مخلص اور نظریاتی ورکرز کی رکنیت کو ختم کرے صوبائی امیر کے بدولت بلوچستان کے بلدیاتی الیکشن میں جمعیت علماء اسلام نے اپنا اکثریت کھو گئ جمعیت علماء اسلام کے دستور کے رو سے صوبائی امیر خود جمعیت علماء اسلام سے خارج متصور ہے کیونکہ دستور کے ہر دفعہ کی مخالفت صوبائی امیر نے کیا ہے گذشتہ 2018 الیکشن میں انھوں نے بر ملا جمعیت علماء اسلام کے دستور اور قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کے حکم کی مخالفت کرتے ہوئے صوبائی نشست پر دوسرے جماعت کے امیدوار کو سپورٹ کیا انکے آبائی پولنگ پر انکی ووٹ 6 سو صوبائی امیدوار کی ووٹ 2سو تھے صوبائ امیر خود دستور شکن ہے یہ اجلاس اپنے قائد مولانا فضل الرحمان سے مطالبہ کرتی ہیں کہ فی الفور صوبائی امیر کا احتساب کرے ھماری مقام جمعیت علماء اسلام اور غریب کارکنوں کی وجہ سے بنا ہے صوبائی امیر جماعت کو متحد کرنے میں ناکام ہے خود جماعت کو انتشار کی جانب گامزن کرنے کے پے در پے ہیں انھوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام اپنے قائد مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں متحد ہیں۔ اجلاس میں سنئر آراکین کی کثرت کے بنیاد پر اگر سنئر آراکین چھتوں اور دیواروں پر بیٹھ گئے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.