MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

جموں کشمیر کمیٹی کی طرف سے افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔

0 589

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

۔۔۔محمد امانت اللہ۔ جدہ

دیار غیر میں بسنے والے کشمیری ہمارے سفیر ہیں اور ملکی معشیت میں ریڑھ کی ہڈی کی حٿیت رکھتے ہیں .
کشمیر کی تحریک کشمیریوں کے خون سے وابستہ ہے . کشمیر کے آخری فرد تک جدوجہد جاری رہے گی. پاکستان کی فوج مسلم اُمّہ میں ایک منفرد مقام رکھتی ہے.

- Advertisement -

ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی سعودی عرب کے راہنما، جے کے سی او کے وائس چئیرمین انجنیر عارف مغل کی طرف سے دئیے گئے افطار ڈنر میں سابق وزیر اعظم اور سابق صدر آزاد ریاست جموں کشمیر سردار یعقوب خان نے شرکا سے کیا.
انھوں نے کہا کہ دیار غیر میں بسنے والے کشمیری اور خاص کر مڈل ایسٹ میں رہنے والے تارکین وطن کشمیری جہاں سے سب سے زیادہ زرمبادلہ ملک میں جاتا ہے وہ ملک کی معاشی حالت کو سنبھالنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں.
گھر کی لڑائیاں ہمیں گھر تک رکھنی ہوں گی جہاں پاکستان کی سلامتی اور بقا کی بات ہو وہاں ہمارا اتحاد اور یکجہتی وقت کی ضرورت ہونا چاہیے. موجودہ حکومت مسائل کے حل کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے

امید ہے جلد مسائل پر قابو پا لیں گے انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنی غلط پالیسیوں کی وجہ سے اقتدار سے باہر ہوئی. بدلتے ہوئے عالمی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے موجودہ حکومت ایک قومی پالیسی تشکیل دے جس کا لمبے عرصہ تک ملک کو فائدہ ہو اس موقع پر سابق مشیر سردار عنایت اللہ عارف ، چیرمین جموں و کشمیر کمیونٹی چوہدری خورشید متیال، سنیر وائس چیرمیں سردار وقاص ،سردار اشفاق خان، راجہ شمروز، سردار مہتاب سرور، چوہدری معروف حسین، نصر اقبال سردار خان، اختر پیرزادہ، چوہدری تصور، سردار ارشاد، غلام مصطفے خان، عمران اکرم، راجہ امتیاز ، انجینئر تصدق اور دیگر بھی موجود تھے. اس موقع پر کمیونٹی کے تمام افراد نے سابق صدرریاست اور سابق صدارتی مشیر سردار عنایت اللہ عارف کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے اور روضہ رسول پر حاضری پر مبارکباد دی.

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.